ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اپنے باپ کو دھوکہ دے وہ کسی کا نہیں ،ملائم سنگھ نے نئی پارٹی کی قیاس آرائیوں کوفی الحال مستردکیا 

اپنے باپ کو دھوکہ دے وہ کسی کا نہیں ،ملائم سنگھ نے نئی پارٹی کی قیاس آرائیوں کوفی الحال مستردکیا 

Mon, 25 Sep 2017 21:20:07    S.O. News Service

لکھنؤ،25؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)لکھنؤ میں ملائم سنگھ یادو نے واضح کیا کہ وہ فی الحال ایک نئی جماعت قائم نہیں کررہے ہیں۔انہوں نے پریس کانفرنس کے ذریعہ اپنی صورتحال کو واضح کیا۔ انہوں نے مرکز کے مودی حکومت اور ریاست کے یوگی سرکار کو جم کر اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے تین سالوں میں کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔ مودی حکومت کی نوٹ بندی نے پر پابندی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ یو پی میں قانون کی حکمرانی ختم ہو گئی ،بی ایچ یو کی لڑکیاں محفوظ نہیں ہیں،یوپی حکومت کے قول و فعل میں بہت تضاد ہے ۔ لکھنؤ نے گاؤں کو چھوڑ دیا اور کیفیت تو یہ ہے کہ لکھنؤ میں بھی بجلی نہیں ہے ۔یوپی میں یوگی سرکار کے تمام وعدوں ناکام ہوئے ۔اکھلیش یادو سے متعلق سوال پر ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ اکھلیش میرا بیٹا ہے، وہ میرے لئے ایک نعمت ہے، لیکن میں اس کے فیصلے سے بالکل بھی متفق نہیں ہوں۔ ملائم نے کہاکہ اکھلیش نے مجھے بتایا کہ میں3 مہینے تک پارٹی صدارت اپنے پاس رکھوں گا اور بعد میں آپ کو پوسٹ دے دوں گا ، جس کی بات کا یقین نہیں ہے ۔ جس نے اپنے والد کو دھوکہ دیا ہو اس کا سلوک دوسروں کے ساتھ کیا ہوگا؟ قنوج میں ملک کے ایک بہت بڑے رہنما کی طرف سے یہ باتیں کہی گئیں۔ مبینہ انکشافات دلیل تھے کہ ملائم سنگھ یادو نئی جماعت کا اعلان کریں گے؛ لیکن والد کے دل نے بیٹے کے لئے مناسب نہیں سمجھا اور وہ نئی پارٹی کے قیام کے اعلان سے باز آگئے۔ اس پریس کانفرنس کے تناظر میں اکھلیش یادو نے ٹویٹ کیا ’سماج وادی پارٹی زندہ باد ،نیتا جی زندہ باد‘ مزید اکھلیش نے شیو پال یادو پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیتا جی ہمارے والد ہیں، ان کا آشیرواد ساتھ رہے گا ۔ اس سے قبل انہوں نے ہفتے کے دن سماجوادی پارٹی کی ریاستی مٹینگ میں بھی شرکت نہیں کی تھی ۔ یادو خاندان میں تقریباََایک سال سے جنگ جاری ہے ۔ جنوری میں اکھلیش یادو نے ایمرجنسی نیشنل کنونشن بلایا اور پارٹی کی تمام ذمہ داری اپنے ہاتھوں لے لی۔اکھلیش یادو نے مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پارٹی کارکنوں کو بتایا کہ انہیں سماجوادی پارٹی کے دو حصوں کے درمیان ’جعلی سوشلسٹ ‘ سے محتاط رہنا چاہئے ، تاہم اکھلیش نے کہا کہ ان کے والد ملائم سنگھ یادو کا آشیرواد ان کے ساتھ رہے گا۔ 


Share: